مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 466
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُجَيٍّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ نَائِمٌ ، فَذَكَرْنَا الدَّجَّالَ ، فَاسْتَيْقَظَ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ ، فَقَالَ : غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُ عِنْدِي عَلَيْكُمْ مِنَ الدَّجَّالِ : أَئِمَّةٌ مُضِلُّونَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپ ﷺ استراحت فرما رہے تھے، ہم نے (آپس میں) دجال کا تذکرہ چھیڑا تو آپ ﷺ بیدار ہوئے جبکہ (اس تشویش کی بنا پر) آپ ﷺ کا چہرہِ انور سرخ ہو رہا تھا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم پر دجال کی نسبت دجال کے علاوہ جس چیز کا زیادہ اندیشہ ہے وہ گمراہ کرنے والے ائمہ (پیشوا) ہیں۔“