مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 464
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَسِيرُ حَتَّى إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَأَظْلَمَ ، نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ تَعَشَّى ، ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ عَلَى إِثْرِهَا ، ثُمَّ يَقُولُ : هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دورانِ سفر چلتے رہتے یہاں تک کہ جب سورج غروب ہو جاتا اور اندھیرا چھا جاتا تو آپ سواری سے اتر کر پہلے نمازِ مغرب ادا فرماتے، پھر رات کا کھانا تناول فرماتے اور اس کے فوراً بعد ہی نمازِ عشا ادا کرتے، پھر آپ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“