مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4636
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ هِنْدَ بِنْتَ عُتْبَةَ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ ، وَلَيْسَ يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَوَلَدِي ، وَأَنَا آخُذُ مِنْهُ ، وَلَا يَعْلَمُ ، فَقَالَ : خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَوَلَدَكِ بِالْمَعْرُوفِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یقیناً سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ ایک نہایت بخیل انسان ہیں اور وہ مجھے اتنا مال نہیں دیتے جو میرے اور میرے بچوں کے لیے کافی ہو، اس لیے میں ان کی لاعلمی میں ان کے مال سے کچھ لے لیتی ہوں“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم معروف (دستور) کے مطابق اتنا مال لے لیا کرو جو تمہاری اور تمہاری اولاد کی ضروریات کے لیے کافی ہو“۔