مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4633
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ ، وَلَمْ أَرَهُ صَامَ مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا .
ترجمہ
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ (نفلی) روزے رکھنا شروع فرماتے تو ہم (آپس میں) کہتے کہ اب آپ ﷺ مسلسل روزے ہی رکھیں گے، اور جب روزے چھوڑنا شروع فرماتے تو ہم کہتے کہ اب آپ ﷺ روزہ نہیں رکھیں گے، اور میں نے آپ ﷺ کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا؛ آپ ﷺ (تقریباً) پورا شعبان ہی روزے رکھتے تھے، یعنی آپ ﷺ شعبان کے چند ایام کے علاوہ تمام ایام میں روزہ رکھا کرتے تھے۔“