مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4621
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، " أَنَّ سَوْدَةَ لَمَّا كَبِرَتْ وَهَبَتْ يَوْمَهَا لِعَائِشَةَ قَالَتْ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْسِمُ لِي يَوْمِي وَيَوْمَهَا «. وَكَانَتْ أَوَّلَ امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ إِلَيَّ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا جب عمر رسیدہ ہوگئیں تو انہوں نے اپنی باری کا دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہبہ کر دیا، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ میرے لیے میرے اپنے دن اور ان (سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا) کے دن کی تقسیم فرمایا کرتے تھے، اور وہ پہلی خاتون تھیں جن سے آپ ﷺ نے (سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد) نکاح فرمایا تھا۔“