❮
❯
حدیث نمبر: 4600
حَدَّثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أُتِيتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ بِجَارِيَةٍ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ ، فَفَتَّشْتُهَا ، فَإِذَا هِيَ أَنْتِ ، فَقُلْتُ : إِنْ يَكُنْ مِنْ عِنْدِ اللهِ يُمْضِهِ ، مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا .
فَقَالَتْ عَائِشَةُ : فَتَزَوَّجَنِي بَعْدَ وَفَاةِ خَدِيجَةَ ، وَقَبْلَ مَخْرَجِهِ إِلَى الْمَدِينَةِ بِسَنَتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ، وَأَنَا بِنْتُ سَبْعِ سِنِينَ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا جَاءَنِي نِسْوَةٌ وَأَنَا أَلْعَبُ عَلَى أُرْجُوحَةٍ ، فَهَيَّأْنَنِي وَصَنَعْنَنِي ، ثُمَّ أَتَيْنَ بِي رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَنَى بِي وَأَنَا بِنْتُ تِسْعِ سِنِينَ .
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (مجھ سے) ارشاد فرمایا: ”خواب میں میرے سامنے ایک لڑکی لائی گئی جو ریشم کے ایک ٹکڑے میں لپٹی ہوئی تھی، میں نے اسے کھول کر دیکھا تو وہ تم ہی تھیں، پس میں نے (دل میں) کہا کہ اگر یہ خواب اللہ کی جانب سے ہے تو وہ اسے ضرور پورا فرمائے گا، آپ ﷺ نے یہ بات دو یا تین مرتبہ دہرائی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد اور مدینہ ہجرت کرنے سے دو یا تین سال قبل نکاح فرمایا جبکہ میں سات سال کی تھی، پھر جب ہم مدینہ منورہ پہنچے تو کچھ خواتین میرے پاس اس وقت آئیں جب میں ایک جھولے پر کھیل رہی تھی، انہوں نے مجھے تیار کیا اور میرا بناؤ سنگھار کیا، پھر وہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لے آئیں اور آپ ﷺ نے میری رخصتی فرمائی جبکہ میری عمر نو برس تھی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عائشة / حدیث: 4600
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 4498]»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3895، 5078، 5125، 7011، 7012، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2438، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7093، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24643، 25484، 25799، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4581»