مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4597
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ ، عَنِ الْبَهِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : عَثَرَ أُسَامَةُ بِعَتَبَةِ الْبَابِ ، فَشُجَّ فِي وَجْهِهِ ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يَا عَائِشَةُ ، أَمِيطِي عَنْهُ الْأَذَى ، فَقَذَرْتُهَا ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمُصُّ شَجَّتَهُ وَيَمُجُّهَا ، وَيَقُولُ : لَوْ كَانَ أُسَامَةُ جَارِيَةً ، لَحَلَّيْتُهُ وَكَسَوْتُهُ ، حَتَّى أُنَفِّقَهُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی چوکھٹ سے ٹھوکر کھا کر گر پڑے جس سے ان کے چہرے پر زخم آگیا، تو نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے عائشہ! ان سے یہ تکلیف دور کر دو۔“ مجھے اس سے کچھ کراہیت محسوس ہوئی تو نبی اکرم ﷺ خود ان کے زخم کو چوسنے اور خون تھوکنے لگے اور فرمانے لگے: ”اگر اسامہ لڑکی ہوتا تو میں اسے زیورات پہناتا اور عمدہ لباس پہناتا یہاں تک کہ میں اس کا نکاح کر دیتا۔“