مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 456
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، سَمِعَ عَمْرٌو عَطَاءً ، عَنْ عَائِشِ بْنِ أَنَسٍ ، سَمِعَ عَلِيًّا يُحَدِّثُ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، قُلْتُ لِعَمَّارٍ : سَلْ لِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَذْيِ ، فَإِنَّ ابْنَتَهُ تَحْتِي ، وَإِنِّي أَسْتَحْيِي أَنْ أَسْأَلَهُ ، فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ : إِذَا وَجَدَ ذَاكَ فَلْيَتَوَضَّأْ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر لوگوں کو حدیث بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میری جانب سے رسول اللہ ﷺ سے 'مذی' کے بارے میں دریافت کیجیے، کیونکہ آپ ﷺ کی صاحبزادی میرے نکاح میں ہیں اور میں آپ ﷺ سے (براہِ راست) سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا ہوں، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی اسے پائے تو اسے وضو کر لینا چاہیے۔““