مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4558
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَتْ أُمِّي تُعَالِجُنِي بِالسُّمْنَةِ تُرِيدُ أَنْ تُدْخِلَنِي عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . فَمَا اسْتَقَامَ لَهَا ذَلِكَ حَتَّى أَكَلْتُ الرُّطَبَ بِالْقِثَّاءِ ، فَسَمِنْتُ كَأَحْسَنِ السُّمْنَةِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ ”میری والدہ (رخصتی سے قبل) میری جسمانی صحت اور فربہی کے لیے میرا علاج (مختلف تدابیر) کرتی تھیں تاکہ وہ مجھے رسول اللہ ﷺ کے پاس (رخصت کر کے) بھیجیں، لیکن ان کی کوئی کوشش اس وقت تک کامیاب نہ ہو سکی جب تک میں نے تر کھجوریں ککڑی کے ساتھ ملا کر نہ کھائیں، پس (ان کے استعمال سے) میں نہایت عمدہ طریقے سے صحت مند اور فربہ ہو گئی۔“