مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4542
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَتْرُكْ دِينَارًا ، وَلَا دِرْهَمًا ، وَلَا شَاةً ، وَلَا بَعِيرًا ، وَلَمْ يُوصِ بِشَيْءٍ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ ﷺ کی وفات اس حال میں ہوئی کہ آپ ﷺ نے اپنے پیچھے (وراثت کے طور پر) نہ تو کوئی دینار چھوڑا اور نہ ہی کوئی درہم، نہ کوئی بکری چھوڑی اور نہ ہی کوئی اونٹ، اور نہ ہی آپ ﷺ نے (کسی مال و متاع کی) وصیت فرمائی۔“