مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 454
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، صَاحِبِ الرُّمَّانِ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : دَخَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، وَقَدْ وَرِمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَا تُخْرِجُوهُ عَنْهُ ؟ قَالَ : فَبُطَّ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاهِدٌ .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ ایک انصاری شخص کی عیادت کے لیے گئے جنہیں (جسم کے کسی حصے میں) ورم ہو گیا تھا، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس (ورم کے مواد) کو اس سے نکالتے نہیں ہو؟“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر اس ورم کو چیرا گیا جبکہ رسول اللہ ﷺ خود وہاں موجود مشاہدہ فرما رہے تھے۔