مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4538
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ ، فَقَالَتْ لِي : كُلْ ، فَإِنِّي مَا شَبِعْتُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلَّا بَكَيْتُ ، قُلْتُ : مِمَّ ذَاكَ ؟ قَالَتْ : أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدُّنْيَا ، مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ ، حَتَّى لَحِقَ بِاللهِ .
ترجمہ
مسروق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے میرے لیے کھانا منگوایا اور مجھ سے فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ میں جب بھی پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہوں اور رونا چاہتی ہوں تو رو پڑتی ہوں۔“ میں نے عرض کیا کہ یہ کس وجہ سے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”میں اس کیفیت کو یاد کرتی ہوں جس پر رسول اللہ ﷺ دنیا سے رخصت ہوئے تھے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک دن میں کبھی دو مرتبہ گندم کی روٹی سے سیر ہو کر پیٹ نہیں بھرا یہاں تک کہ آپ ﷺ اللہ تعالیٰ سے جا ملے۔“ “