مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4524
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدِ اسْتَتَرْتُ بِقِرَامٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ ، فَلَمَّا رَآهُ ، تَلَوَّنَ وَجْهُهُ وَهَتَكَهُ ، وَقَالَ : إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُشَبِّهُونَ بِخَلْقِ اللهِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور میں نے (گھر میں) ایک نقش و نگار والا پردہ لٹکا رکھا تھا جس میں تصویریں تھیں، پس جب آپ ﷺ نے اسے دیکھا تو آپ ﷺ کے چہرہ انور کا رنگ متغیر ہو گیا اور آپ ﷺ نے اسے پھاڑ ڈالا اور ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔““