مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 449
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْجُلَّاسِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ لِعَبْدِ اللهِ السَّبَائِيِّ : وَيْلَكَ ، وَاللهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا ، وَإِنَّكَ لَأَحَدُهُمْ .
ترجمہ
ابو الجلاس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو عبداللہ سبائی سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تیرا ناس ہو! اللہ کی قسم! رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایسی کوئی (خفیہ) بات نہیں بتائی جسے آپ ﷺ نے دیگر لوگوں سے چھپا کر رکھا ہو، البتہ میں نے آپ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ ثَلَاثِينَ كَذَّابًا» ”بے شک قیامت کے قریب تیس بڑے جھوٹے (فتنہ پرداز) ظاہر ہوں گے“ اور یقیناً تو بھی ان میں سے ایک ہے۔“