مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «كُلُّ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ»، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: {يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا} [الانشقاق: 8]، قَالَ: «إِنَّمَا ذَلِكَ الْعَرْضُ يَا عَائِشَةُ، فَأَمَّا كُلُّ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن جس کسی کا بھی محاسبہ کیا گیا وہ ہلاک ہو گیا،“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ (قرآنِ کریم میں) یہ نہیں فرماتا: ﴿يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ ”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا،“ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اس سے مراد تو محض (اعمال کی) پیشی ہے، لیکن جس شخص کے حساب میں جرح و باریک بینی کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا۔“