مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، عَنْ أَبِي الْجَارُودِ ، عَنِ الْحَارِثِ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا جَاءَ حَتَّى صَعِدَ ، فَحَمِدَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : قَضَاءٌ قَضَاهُ اللهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ ؛ أَنَّهُ لَا يُحِبُّنِي إِلَّا مُؤْمِنٌ ، وَلَا يُبْغِضُنِي إِلَّا مُنَافِقٌ ، وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى ، قَالَ : قَالَ النَّضْرُ : وَقَالَ عَلِيٌّ : أَنَا أَخُو رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَابْنُ عَمِّهِ ، لَا يَقُولُهَا أَحَدٌ بَعْدِي .
حارث ہمدانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ تشریف لائے یہاں تک کہ (منبر پر) جلوہ افروز ہوئے، پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”یہ وہ فیصلہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی، نبیِ امی ﷺ کی زبانِ مبارک پر جاری فرمایا ہے کہ: ”مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور مجھ سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا، اور یقیناً وہ شخص نامراد ہوا جس نے بہتان تراشی کی“۔“ نضر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کا بھائی اور آپ کا چچا زاد ہوں، میرے بعد (سچائی کے ساتھ) یہ بات کوئی اور نہیں کہے گا“۔