مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4441
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحْشٌ ، فَكَانَ يُقْبِلُ وَيُدْبِرُ ، فَإِذَا دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَبَضَ فَلَمْ يَتَرَمْرَمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُؤْذِيَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے ہاں ایک وحشی جانور تھا، وہ (اپنی مستی میں) ادھر ادھر آتا جاتا اور اچھلتا کودتا رہتا تھا، لیکن جب رسول اللہ ﷺ (گھر میں) داخل ہوتے تو وہ وہیں بیٹھ جاتا اور ذرا برابر بھی حرکت نہ کرتا اس ناپسندیدگی کی بنا پر کہ کہیں وہ رسول اللہ ﷺ کو (اپنی حرکات و سکنات سے) کوئی اذیت نہ پہنچائے۔“