مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 443
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَتْ لَهُ حُلَّةٌ مِنْ حَرِيرٍ ، قَالَ : فَكَسَانِيهَا ، قَالَ عَلِيٌّ : فَخَرَجْتُ فِيهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي لَسْتُ أَرْضَى لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِي ، فَأَمَرَنِي ، فَشَقَقْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي : فَاطِمَةَ ، وَعَمَّتِهَا .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ریشم کا ایک جبہ بطور ہدیہ پیش کیا گیا، آپ ﷺ نے وہ مجھے عطا فرما دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں وہ لباس پہن کر باہر نکلا تو نبی کریم ﷺ نے (مجھے دیکھ کر) ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جسے میں اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں“، چنانچہ آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اس لباس کو پھاڑ کر اپنی خواتین یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کی پھوپھی کے درمیان تقسیم کر دیا۔