مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4388
حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : تَهَجَّدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ ، وَتَهَجَّدَ عَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ فِي الْمَسْجِدِ ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَهُ ، فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، هَذَا عَبَّادُ بْنُ بِشْرٍ ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ ارْحَمْ عَبَّادًا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے دولت کدہ پر نمازِ تہجد ادا فرما رہے تھے جبکہ سیدنا عباد بن بشر رضی اللہ عنہ مسجد میں تہجد پڑھنے میں مصروف تھے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی آواز سنی تو دریافت فرمایا: ”اے عائشہ! کیا یہ عباد بن بشر ہیں؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں، تب آپ ﷺ نے ان کے حق میں یوں دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ ارْحَمْ عَبَّادًا» ”اے اللہ! عباد پر رحم فرما۔“