مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ يَزِيدَ بْنِ وَاسِقٍ الْعَتَكِيَّةُ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ الْأُمَمَ السَّالِفَةَ : الْمِائَةُ أُمَّةٌ ، إِذَا شَهِدُوا لِعَبْدٍ بِخَيْرٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ ، وَإِنَّ أُمَّتِي الْخَمْسُونَ مِنْهُمْ أُمَّةٌ ، فَإِذَا شَهِدُوا لِعَبْدٍ بِخَيْرٍ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ .
وَقَالَتْ زَيْنَبُ : قَالَ رَجُلٌ مِنْ نُسَّاكِ أَهْلِ الشَّامِ يُقَالُ لَهُ : شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ : مَا كَانَ خُلُقُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَتِ : الْقُرْآنُ يَا بُنَيَّ ، قَالَتْ : فَقَالَ شَهْرٌ : حَسْبُكُمْ ، وَمَنْ يُطِيقُ الْقُرْآنَ ؟ قَالَتْ : مَنْ طَوَّقَهُ اللهُ يَا بُنَيَّ .
زینب بنت یزید بن راشق العتکیہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: گزشتہ امتوں میں سو افراد کسی بندے کے حق میں خیر کی گواہی دیتے تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی، اور میری امت کے پچاس افراد ان کے سو افراد کے قائم مقام ہیں؛ جب وہ کسی بندے کے حق میں خیر کی گواہی دیں تو اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ زینب رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ اہلِ شام کے زاہدوں میں سے شہر بن حوشب رحمہ اللہ نامی شخص نے عرض کیا: اے ام المؤمنین! رسول اللہ ﷺ کا اخلاق کیسا تھا؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! قرآن۔ شہر نے کہا: تمہارے لیے یہی کافی ہے، اور قرآن کے اخلاق کو کون نبھا سکتا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! وہ شخص جسے اللہ اس کی توفیق عطا فرمائے۔