مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 436
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ صَنَعَ طَعَامًا ، فَدَعَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَجَاءَ فَرَأَى فِي الْبَيْتِ سِتْرًا فِيهِ تَصَاوِيرُ ، فَرَجَعَ ، قَالَ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا رَجَعَكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ؟ قَالَ : إِنَّ فِي الْبَيْتِ سِتْرًا فِيهِ تَصَاوِيرُ ، وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَا تَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ تَصَاوِيرُ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کھانا تیار کیا اور رسول اللہ ﷺ کی دعوت کی، پس جب آپ ﷺ تشریف لائے اور گھر میں ایک پردہ دیکھا جس پر تصویریں تھیں تو آپ ﷺ (اندر داخل ہوئے بغیر) واپس لوٹ گئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کس وجہ سے واپس پلٹ گئے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”گھر میں ایک ایسا پردہ ہے جس پر تصویریں بنی ہوئی ہیں، اور یقیناً فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویریں ہوں۔“