مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَدْعُوَهُ ، وَقَدْ جَعَلَ لَهُ طَعَامًا ، قَالَ : فَأَقْبَلْتُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ النَّاسِ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَيَّ فَاسْتَحْيَيْتُ ، فَقُلْتُ : أَجِبْ أَبَا طَلْحَةَ ، فَقَالَ لِلنَّاسِ : قُومُوا ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا صَنَعْتُ شَيْئًا لَكَ ، قَالَ : فَمَسَّهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَهَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ، وَقَالَ : أَدْخِلْ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِي عَشَرَةً ، قَالَ : كُلُوا ، فَأَخْرَجَ لَهُمْ شَيْئًا بَيْنَ أَصَابِعِهِ ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَخَرَجُوا ، فَمَا زَالَ يُدْخِلُ عَشَرَةً وَيُخْرِجُ عَشَرَةً حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَ فَأَكَلَ حَتَّى شَبِعَ ، قَالَ : ثُمَّ هَيَّأَهَا فَإِذَا هِيَ مِثْلُهَا حِينَ أَكَلُوا مِنْهَا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آپ کی دعوت کرنے کے لیے بھیجا جبکہ انہوں نے آپ ﷺ کے لیے کچھ کھانا تیار کر رکھا تھا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب پہنچا تو رسول اللہ ﷺ لوگوں کے ساتھ تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے میری طرف دیکھا تو مجھے حیا محسوس ہوئی، پھر میں نے عرض کیا کہ ”سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی دعوت قبول فرمائیں“، تو آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا: ”اٹھ کھڑے ہو“، (یہ دیکھ کر) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے تو صرف آپ کے لیے تھوڑا سا کھانا تیار کیا تھا“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس کھانے کو مس فرمایا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”میرے صحابہ میں سے دس افراد کو اندر بلاؤ“، اور ان سے فرمایا: ”تم سب کھاؤ“، آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کے درمیان سے ان کے لیے کچھ نکالا تو انہوں نے سیر ہو کر کھایا اور باہر آ گئے، آپ ﷺ مسلسل دس افراد کو اندر داخل کرتے اور دس کو نکالتے رہے یہاں تک کہ مجمع میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ بچا جو اندر جا کر پیٹ بھر کر کھانا نہ کھا چکا ہو، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اس کھانے کو درست کر کے رکھا تو وہ بالکل ویسا ہی (بھرپور) تھا جیسا ان کے کھانے کے وقت تھا۔