مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4325
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَمْزَةَ الضَّبِّيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ ، فَقَالَ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّهَارِ ؟ قَالَ : وَإِنْ كَانَ بِنِصْفِ النَّهَارِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ (دورانِ سفر) جب کسی مقام پر قیام فرماتے تو وہاں سے اس وقت تک کوچ نہ فرماتے جب تک ظہر کی نماز ادا نہ فرما لیتے“، تو محمد بن عمرو رحمہ اللہ نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابو حمزہ! کیا اس وقت بھی جب عین نصف النہار (دوپہر کا وقت) ہوتا؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں! خواہ وہ عین نصف النہار کا وقت ہی کیوں نہ ہوتا۔“