مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ بَكْرٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي أَئِمَّةٌ فَسَقَةٌ ، يُصَلُّونَ الصَّلَاةَ لِغَيْرِ وَقْتِهَا ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَصَلُّوا الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا ، وَاجْعَلُوا الصَّلَاةَ مَعَهُمْ نَافِلَةً .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میرے بعد ایسے فاسق حکمران ہوں گے جو نماز کو اس کے (مستحب) وقت کے علاوہ (تاخیر سے) پڑھیں گے، پس جب وہ ایسا کریں تو تم (فرض) نماز اس کے مقررہ وقت پر ادا کر لیا کرو اور ان کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز کو نفل قرار دے دیا کرو۔“