مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَانَ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي جَنَازَةٍ، فَرَأَى نِسْوَةً فَقَالَ: «أَتَحْمِلْنَهُ؟»، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «تَدْفِنَّهُ؟»، قُلْنَ: لَا، قَالَ: «فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ ایک جنازے کے لیے نکلے، تو آپ ﷺ نے وہاں چند عورتوں کو دیکھ کر ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس جنازے کو اٹھاؤ گی؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اسے دفن کرو گی؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم گناہ کا بوجھ سمیٹتی ہوئی واپس لوٹ جاؤ، تمہیں اس پر کوئی اجر نہیں ملے گا“۔