مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4282
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ نَوْفَلٍ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أَنَسٍ ، فَقُلْنَا : حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حُرِّمَ عَلَى النَّارِ ، وَحُرِّمَتِ النَّارُ عَلَيْهِ : إِيمَانٌ بِاللهِ ، وَحُبٌّ فِي اللهِ ، وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ فَيَحْتَرِقَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ .
ترجمہ
نوفل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ ہمیں وہ (احادیث) سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہیں، تو انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جس شخص میں وہ موجود ہوں، وہ آگ پر حرام ہو جاتا ہے اور آگ اس پر حرام کر دی جاتی ہے: اللہ پر ایمان لانا، اللہ ہی کی رضا کے لیے محبت کرنا، اور یہ کہ آگ میں ڈال کر جلا دیا جانا اس کے نزدیک کفر میں واپس لوٹنے سے زیادہ پسندیدہ ہو۔“