❮
❯
حدیث نمبر: 4277
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ الْعَلَوِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : قُرِّبَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَحْفَةٌ فِيهَا قَرْعٌ ، وَكَانَ يُعْجِبُهُ ، قَالَ : فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يُدْخِلُ إِصْبَعَهُ يَلْتَمِسُ الْقَرْعَ ، قَالَ : فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ ، فَرَأَى عَلَيْهِ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَكَرِهَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ لَا يُوَاجِهُ رَجُلًا فِي وَجْهِهِ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ ، فَلَمَّا قَامَ ، قَالَ لِبَعْضِ الْقَوْمِ : لَوْ أَمَرْتُمْ هَذَا أَنْ يَدَعَ هَذِهِ الصُّفْرَةَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک پیالہ پیش کیا گیا جس میں کدو تھا اور آپ ﷺ اسے (مرغوب ہونے کی بنا پر) پسند فرماتے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ پیالے میں اپنی انگلی مبارک پھیر کر کدو تلاش فرما رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آپ ﷺ کے پاس آیا جس پر زرد رنگ (خوشبو وغیرہ) کا اثر نمایاں تھا، رسول اللہ ﷺ نے اسے ناپسند فرمایا، اور آپ ﷺ کا یہ خلقِ عظیم تھا کہ آپ کسی کے سامنے اسے ایسی بات نہیں کہتے تھے جو اسے ناگوار گزرے، چنانچہ جب وہ شخص وہاں سے اٹھ کر چلا گیا تو آپ ﷺ نے مجلس میں موجود بعض لوگوں سے فرمایا: ”اگر تم اس شخص کو یہ کہہ دو کہ وہ اس زرد رنگ کو چھوڑ دے (تو بہتر ہوگا)“۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 4277
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4182، 4789، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12163، وأخرجه فتح الباري برقم: 3366، 5508، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3584، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4261»