مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : أَتَى عَلِيًّا ، رَجُلٌ فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، أَخْبِرْنِي بِشَهْرٍ أَصُومُهُ بَعْدَ رَمَضَانَ ، قَالَ : فَقَالَ : لَقَدْ سَأَلْتَنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا سَأَلَ عَنْهُ بَعْدَ رَجُلٍ سَمِعْتُهُ يَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : إِنْ كُنْتَ صَائِمًا شَهْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ ، فَصُمِ الْمُحَرَّمَ ، فَإِنَّهُ شَهْرُ اللهِ ، وَفِيهِ يَوْمٌ تَابَ اللهُ فِيهِ عَلَى قَوْمٍ ، وَيُتَابُ فِيهِ عَلَى آخَرِينَ .
نعمان بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! مجھے کسی ایسے مہینے کے بارے میں بتائیے جس میں میں رمضان کے بعد روزے رکھوں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ہے جس کے بارے میں میں نے کسی کو دریافت کرتے نہیں سنا سوائے ایک شخص کے، جسے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہی سوال کرتے ہوئے سنا تھا، تو آپ ﷺ نے اسے ارشاد فرمایا: ”اگر تم رمضان کے بعد کسی مہینے کے روزے رکھنا چاہو تو محرم کے روزے رکھو؛ کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک ایسا دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور اسی دن وہ دیگر لوگوں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔““