❮
❯
حدیث نمبر: 4186
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهَ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يَقُولُ اللهُ لِأَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا : لَوْ كَانَ لَكَ الدُّنْيَا بِمَا فِيهَا ، أَكُنْتَ مُفْتَدِيًا بِهَا ؟ فَيَقُولُ : نَعَمْ ، فَيَقُولُ : قَدْ أَرَدْتُ مِنْكَ أَهْوَنَ مِنْ هَذَا وَأَنْتَ فِي صُلْبِ آدَمَ : أَلَّا تُشْرِكَ ، أَحْسَبُهُ قَالَ : وَلَا أُدْخِلَكَ النَّارَ ، فَأَبَيْتَ إِلَّا الشِّرْكَ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل جہنمیوں میں سب سے ہلکے عذاب والے شخص سے دریافت فرمائے گا: اگر تیرے پاس دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ سب ہوتا تو کیا تو (عذاب سے بچنے کے لیے) اسے بطورِ فدیہ دے دیتا؟ وہ عرض کرے گا: جی ہاں! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے تجھ سے اس سے کہیں زیادہ آسان بات کا مطالبہ کیا تھا جب تو ابھی آدم علیہ السلام کی پشت میں تھا کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرانا“، شعبہ رحمہ اللہ کو گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”اور (اگر تو ایسا کرتا تو) میں تجھے آگ میں داخل نہ کرتا، مگر تو نے شرک کرنے کے سوا ہر بات سے انکار کر دیا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 4186
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3156، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2805، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11880، 11903، 12875، وأخرجه فتح الباري برقم: 6173، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7022، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7815، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4170»