مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4178
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ مَوْضِعُ مَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِبَنِي النَّجَّارِ ، وَكَانَ فِيهِ نَخْلٌ وَحَرْثٌ وَقُبُورٌ مِنْ قُبُورِ الْجَاهِلِيَّةِ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ثَامِنُونِي ، قَالُوا : لَا نَبْغِي بِهِ ثَمَنًا إِلَّا عِنْدَ اللهِ ، قَالَ : فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنَّخْلِ فَقُطِعَ ، وَبِالْحَرْثِ فَأُفْسِدَ ، وَبِالْقُبُورِ فَنُبِشَتْ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي قَبْلَ ذَلِكَ فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ وَحَيْثُ أَدْرَكَتْهُ الصَّلَاةُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی مسجد کی جگہ بنو نجار کی ملکیت تھی، جہاں کھجور کے درخت، کھیتی اور دورِ جاہلیت کی کچھ قبریں موجود تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تم اس زمین کی قیمت مجھ سے طے کر لو،“ انہوں نے عرض کی: ”ہم اس کا اجر اللہ کے سوا کسی سے نہیں چاہتے،“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ کے حکم سے کھجور کے درخت کاٹ دیے گئے، کھیتی ہموار کر دی گئی اور قبریں اکھاڑ دی گئیں، اور اس (مسجد کی تعمیر) سے قبل رسول اللہ ﷺ بکریوں کے باڑوں میں اور جہاں بھی نماز کا وقت ہو جاتا وہاں نماز ادا فرما لیا کرتے تھے۔