مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4157
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْجُبَيْرِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ بَكْرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيَّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فَدَخَلْتُ عَلَى نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِي وَهِيَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ، فَضَرَبْتُهَا بِرِجْلِي ثُمَّ قُلْتُ : انْطَلِقُوا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ ، قَالَ : وَشَرَابُهُمْ يَوْمَئِذٍ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا، تو میں اپنے کچھ ساتھیوں کے پاس گیا جبکہ شراب ان کے سامنے (پینے کے لیے) موجود تھی، میں نے اسے اپنے پاؤں سے ٹھوکر مار کر بہا دیا اور کہا: رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو جاؤ، بے شک شراب کی حرمت نازل ہو چکی ہے“، بکر بن عبد اللہ المزنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان دنوں ان کی شراب کچی اور پختہ کھجوروں سے تیار شدہ ہوا کرتی تھی۔