مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4148
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : قُلْتُ لِمُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ : أَسَمِعْتَ أَنَسًا يَقُولُ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ ؟ قَالَ : نَعَمْ .
ترجمہ
شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کیا آپ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کسی قوم کی بہن کا بیٹا (بھانجا) انہی میں سے (شمار) ہوتا ہے“؟ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں“۔