مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَوَّلَ مَا افْتَرَضَ اللهُ عَلَى النَّاسِ مِنْ دِينِهِمُ الصَّلَاةُ ، وَآخِرَ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ ، وَأَوَّلَ مَا يُحَاسَبُونَ بِهِ الصَّلَاةُ ، يَقُولُ اللهُ : انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي ، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً ، وَإِنْ وُجِدَتْ نَاقِصَةً ، قَالَ : انْظُرُوا ، هَلْ لَهُ مِنْ تَطَوُّعٍ ؟ فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ تَمَّتِ الْفَرِيضَةُ مِنَ التَّطَوُّعِ ، ثُمَّ قَالَ : انْظُرُوا هَلْ زَكَاتُهُ تَامَّةٌ ؟ فَإِنْ وُجِدَتْ زَكَاتُهُ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً ، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً ، قَالَ : انْظُرُوا ، هَلْ لَهُ صَدَقَةٌ ؟ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ تَمَّتْ لَهُ زَكَاتُهُ مِنَ الصَّدَقَةِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ان کے دین میں سے سب سے پہلی چیز جو اللہ تعالیٰ نے فرض کی وہ نماز ہے، اور سب سے آخری چیز جو (دین میں) باقی رہ جائے گی وہ بھی نماز ہی ہے، اور (قیامت کے دن) سب سے پہلے جس عمل کا ان سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: میرے بندے کی نماز پر نظر کرو، پس اگر وہ مکمل ہوئی تو اسے مکمل ہی لکھ دیا جائے گا، اور اگر وہ ناقص پائی گئی تو اللہ عزوجل فرمائے گا: دیکھو، کیا اس کے پاس کچھ نفلی نمازیں ہیں؟ چنانچہ اگر اس کے پاس نفلی نمازیں ہوئیں تو ان نوافل کے ذریعے اس کے فرائض کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا اس کی زکوٰۃ مکمل ہے؟ پس اگر اس کی زکوٰۃ مکمل ہوئی تو اسے مکمل لکھ دیا جائے گا، اور اگر وہ ناقص ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا اس کے پاس کچھ نفلی صدقہ ہے؟ پس اگر اس کے پاس نفلی صدقہ ہوا تو اس کے ذریعے اس کی زکوٰۃ کی کمی کو پورا کر دیا جائے گا۔“