❮
❯
حدیث نمبر: 4118
حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ الْغُبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ : قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فِي لَيْلَةٍ ؟ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں تین مرتبہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھ لیا کرے؟ کیونکہ یقیناً یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 4118
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح دون قوله: (ثلاث مرات)»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1856، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11551، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4104»