مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4060
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَجَرِيرٌ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ ، قَالَ : عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَمَّتَ ، أَوْ فَسَمَّتَ ، أَحَدَهُمَا وَتَرَكَ الْآخَرَ ، وَقَالَ : إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللهَ ، وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدِ اللهَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی موجودگی میں دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کی چھینک کا جواب (دعا کے ذریعے) دیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا، اور ارشاد فرمایا: ”بے شک اس شخص نے اللہ کی حمد بیان کی تھی، جبکہ اس نے اللہ کی حمد بیان نہیں کی تھی“۔