مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4046
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا حَرْبٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ زَيْنَبَ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا الْأُمَرَاءُ لَا يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ، فَمَا تَأْمُرُنِي فِي أَمْرِهِمْ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ»ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر ہم پر ایسے حکمران مسلط ہوں جو نہ تو آپ کی سنت کی پیروی کریں اور نہ ہی آپ کے حکم کے مطابق عمل کریں، تو ان کے بارے میں آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ» ”اس شخص کی کوئی اطاعت لازم نہیں جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہ کرے۔“