مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4037
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ ، قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى أَنَسٍ مَا نَلْقَى مِنَ الْحَجَّاجِ ، فَقَالَ : اصْبِرُوا فَإِنَّهُ لَا يَأْتِي عَلَيْكُمْ عَامٌ ، أَوْ يَوْمٌ ، إِلَّا الَّذِي بَعْدَهُ شَرٌّ مِنْهُ حَتَّى تَلْقَوْا رَبَّكُمْ ، سَمِعْتُهُ مِنْ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ترجمہ
زبیر بن عدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ان مظالم کی شکایت کی جو ہمیں حجاج بن یوسف کی طرف سے جھیلنے پڑ رہے تھے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”صبر و استقامت اختیار کرو، کیونکہ تم پر کوئی بھی سال یا دن ایسا نہیں آئے گا مگر اس کے بعد آنے والا زمانہ اس سے بھی زیادہ شر والا ہوگا، یہاں تک کہ تم اپنے رب سے جا ملو“، میں نے یہ فرمان تمہارے نبی ﷺ سے خود سنا ہے۔