مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4026
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَأَلْتُهُ عَنِ الْقُنُوتِ قَبْلَ الرُّكُوعِ أَوْ بَعْدَ الرُّكُوعِ ؟ قَالَ : قَبْلَ الرُّكُوعِ ، قَالَ : قُلْتُ : فَإِنَّ نَاسًا يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَنَتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ ، فَقَالَ : إِنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا يَدْعُو عَلَى أُنَاسٍ قَتَلُوا نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ يُقَالُ لَهُمُ الْقُرَّاءُ .
ترجمہ
عاصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے رکوع سے قبل یا رکوع کے بعد قنوت کرنے کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رکوع سے پہلے۔“ میں نے عرض کی: کچھ لوگ تو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رکوع کے بعد قنوت فرمائی ہے؟ اس پر انہوں نے ارشاد فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے تو محض ایک ماہ تک ان لوگوں کے خلاف بد دعا فرمانے کے لیے (رکوع کے بعد) قنوت فرمائی تھی جنہوں نے آپ ﷺ کے ان صحابہ کو شہید کر دیا تھا جنہیں ’قراء‘ کہا جاتا تھا۔“