مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4006
الْأَعْمَشُ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يُعْرَضُ أَهْلُ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صُفُوفًا ، فَيَمُرُّ بِهِمُ الْمُؤْمِنُونَ ، فَيَرَى الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ الرَّجُلَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَرَفَهُ فِي الدُّنْيَا ، فَيَقُولُ : يَا فُلَانُ ، أَمَا تَذْكُرُ يَوْمَ اسْتَعَنْتَنِي فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا ؟ قَالَ : فَيَذْكُرُ ذَلِكَ الْمُؤْمِنُ فَيَعْرِفُهُ ، فَيَشْفَعُ لَهُ إِلَى رَبِّهِ فَيُشَفِّعُهُ فِيهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن دوزخیوں کو صفوں میں کھڑا کیا جائے گا، پھر ان کے پاس سے اہل ایمان کا گزر ہوگا، تو اہل جہنم میں سے کوئی شخص کسی ایسے مومن کو دیکھے گا جسے وہ دنیا میں پہچانتا ہوگا، چنانچہ وہ پکارے گا: اے فلاں! کیا آپ کو وہ دن یاد ہے جب آپ نے فلاں فلاں حاجت میں مجھ سے مدد مانگی تھی؟ راوی کہتے ہیں: وہ مومن اس بات کو یاد کرے گا اور اسے پہچان لے گا، پھر وہ اپنے رب کے حضور اس (جہنمی) کے لیے سفارش کرے گا اور اللہ تعالیٰ اس کے حق میں اس کی شفاعت قبول فرما لے گا۔“