مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ ، عَنْ فُضَيْلٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَحِكَ ، فَقَالَ : هَلْ تَدْرُونَ مِمَّ أَضْحَكُ ؟ قَالَ : قُلْنَا : اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : مِنْ مُخَاطَبَةِ الْعَبْدِ رَبَّهُ ، يَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَلَمْ تُجِرْنِي مِنَ الظُّلْمِ ؟ قَالَ : يَقُولُ عَزَّ وَجَلَّ : بَلَى ، قَالَ : فَإِنِّي لَا أُجِيزُ عَلَى نَفْسِي إِلَّا شَاهِدًا مِنِّي ، قَالَ : فَيَقُولُ : كَفَى بِنَفْسِكَ عَلَيْكَ شَهِيدًا وَبِالْكِرَامِ الْكَاتِبِينَ شُهُودًا ، قَالَ : فَيُخْتَمُ عَلَى فِيهِ ، وَيُقَالُ لِأَرْكَانِهِ : انْطِقِي ، قَالَ : فَتَنْطِقُ بِأَعْمَالِهِ ، ثُمَّ قَالَ : يُخَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَلَامِ ، فَيَقُولُ : بُعْدًا لَكُنَّ وَسُحْقًا ، فَعَنْكُنَّ كُنْتُ أُنَاضِلُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں موجود تھے کہ آپ ﷺ ہنس پڑے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں کس بات پر ہنس رہا ہوں؟“ ہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بندے کی اپنے رب کے ساتھ اس گفتگو پر (ہنسی آئی) جب وہ قیامت کے دن عرض کرے گا «يَا رَبِّ، أَلَمْ تُجِرْنِي مِنَ الظُّلْمِ؟» ”اے میرے رب! کیا تو نے مجھے ظلم سے پناہ نہیں دی تھی؟“ اللہ عزوجل فرمائے گا: ”کیوں نہیں! (ضرور دی تھی)“، وہ بندہ عرض کرے گا: ”میں آج اپنے خلاف اپنے ہی کسی عضو کے علاوہ کسی اور کی گواہی ہرگز تسلیم نہیں کروں گا“، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”آج تیرا اپنا نفس ہی تیرے خلاف گواہی دینے کے لیے کافی ہے اور کِراماً کاتبین (اعمال لکھنے والے معزز فرشتے) بھی بطور گواہ موجود ہیں“، پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے اعضاء و جوارح سے کہا جائے گا: ”بول پڑو“، چنانچہ وہ اس کے اعمال بیان کر دیں گے، اس کے بعد اسے کلام کرنے کی اجازت دی جائے گی تو وہ (اپنے ہی اعضاء کو برا بھلا کہتے ہوئے) کہے گا: «بُعْدًا لَكُنَّ وَسُحْقًا» ”تمہارے لیے دوری اور بربادی ہو، میں تمہاری ہی خاطر تو (اللہ سے) جھگڑ رہا تھا اور تمہارا ہی دفاع کر رہا تھا۔“