مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ ، وَانْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ ، فَأَقْبَلَ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي إِمَامُكُمْ ، فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ ، وَلَا بِالسُّجُودِ ، وَلَا بِالْقِيَامِ ، وَلَا بِالْقُعُودِ ، وَلَا بِالِانْصِرَافِ ، فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُمْ مَا رَأَيْتُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا رَأَيْتَ ؟ قَالَ : رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی اور سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف رخِ انور کر کے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں، چنانچہ تم رکوع، سجود، قیام، قعود اور نماز مکمل کرنے (سلام پھیرنے) میں مجھ سے سبقت نہ لے جایا کرو، کیونکہ میں تمہیں اپنے سامنے سے بھی دیکھتا ہوں اور اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں، اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! اگر تم وہ دیکھ پاتے جو میں نے دیکھا ہے تو تم ہنستے کم اور روتے بہت زیادہ“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ! آپ نے کیا دیکھا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جنت اور جہنم کو دیکھا ہے“۔