❮
❯
حدیث نمبر: 3958
حَدَّثَنَا أَبُو بَهْزٍ الصَّقْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِنْتِ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ إِلَى بُسْتَانٍ ، فَجَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ ، فَقَالَ : يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أُعْلِمُهُ ؟ قَالَ : أَعْلِمْهُ ، فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ : أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ ، وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ ، فَقَالَ : يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ أُعْلِمُهُ ؟ قَالَ : أَعْلِمْهُ ؟ قَالَ : فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ ، قَالَ : قُلْتُ لَهُ : أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ ، وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَ : ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ ، فَقَالَ : يَا أَنَسُ ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ ، وَأَنَّهُ مَقْتُولٌ ، قَالَ : فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُثْمَانُ ، قَالَ : قُلْتُ لَهُ : أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ ، وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ ، وَأَنَّكَ مَقْتُولٌ ، قَالَ : فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، لِمَهْ ؟ وَاللهِ مَا تَغَنَّيْتُ ، وَلَا تَمَنَّيْتُ ، وَلَا مَسِسْتُ فَرْجِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ ، قَالَ : هُوَ ذَاكَ يَا عُثْمَانُ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور ایک باغ میں داخل ہوئے، اتنے میں ایک آنے والا آیا اور اس نے دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور میرے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں انہیں اس بات کی اطلاع دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اطلاع دے دو۔“ دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے عرض کیا: آپ کو جنت کی اور رسول اللہ ﷺ کے بعد خلافت کی مبارک باد ہو۔ پھر ایک اور آنے والا آیا اور اس نے دستک دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا میں انہیں مطلع کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں مطلع کر دو۔“ میں باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی مبارک باد ہو۔ پھر ایک اور آنے والا آیا اور اس نے دستک دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھولو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو، اور یہ کہ وہ شہید کر دیے جائیں گے۔“ میں نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: آپ کو جنت کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی اور اس بات کی مبارک باد ہو کہ آپ شہید کیے جائیں گے۔ پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایسا کیوں ہوگا؟ اللہ کی قسم! میں نے کبھی گانا نہیں گایا، نہ کبھی (بری) تمنا کی، اور جب سے آپ کے دستِ مبارک پر بیعت کی ہے تب سے اپنی شرمگاہ کو ہاتھ نہیں لگایا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عثمان! معاملہ یہی ہے (یعنی یہ مقدر ہو چکا ہے)۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3958
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه ابن أبى عاصم في السنة [2/ رقم 1150، 1168]، وعنه أبو نعيم في "الدلائل" [رقم 468]، والمؤلف في "المعجم" [رقم 201]، و، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3945»