مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَقَالَ : كَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَضْرِبُ عَلَى الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ ، قَالَ : فَكُنَّا نُصَلِّي عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ قَبْلَ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ ، فَقُلْتُ : هَلْ كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّاهُمَا ؟ قَالَ : قَدْ كَانَ يَرَانَا نُصَلِّيهِمَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا .
مختار بن فلفل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے عصر کے بعد نماز پڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عصر کے بعد (نفل) نماز پڑھنے پر زجر و توبیخ کرتے اور مارتے تھے“، مزید فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے مبارک زمانے میں سورج غروب ہونے کے بعد اور نمازِ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے“، میں نے پوچھا: کیا رسول اللہ ﷺ نے خود بھی یہ دو رکعتیں ادا فرمائی تھیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ ہمیں یہ دو رکعتیں پڑھتے ہوئے ملاحظہ فرماتے تھے، لیکن آپ ﷺ نے نہ تو ہمیں ان کا (وجوبی) حکم دیا اور نہ ہی ہمیں ان سے منع فرمایا“۔