مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3926
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ذَكَرَ تَزْوِيجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفِيَّةَ ، فَقَالَ ثَابِتٌ : مَا أَصْدَقَهَا ، فَقَالَ أَنَسٌ : أَصْدَقَهَا نَفْسَهَا ، أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا .
ترجمہ
عبدالعزیز بن صہیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو نبی کریم ﷺ کے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا، تو ثابت رحمہ اللہ نے دریافت کیا کہ ”آپ ﷺ نے ان کا حقِ مہر کیا مقرر فرمایا تھا؟“ اس پر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”آپ ﷺ نے ان کا مہر ان کی اپنی ذات (آزادی) کو ہی قرار دیا، یعنی آپ ﷺ نے انہیں غلامی سے آزاد کیا اور پھر ان سے نکاح فرما لیا۔“