❮
❯
حدیث نمبر: 3924
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ ، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ ، فَلَمَّا وَضَحَ لَنَا بَيَاضُ وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا قَطُّ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وَضَحَ لَنَا ، قَالَ : فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ : أَنْ تَقَدَّمْ ، قَالَ : وَأَرْخَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِجَابَ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ تین دن تک ہمارے پاس (نماز کے لیے) باہر تشریف نہ لائے، اسی دوران جب نماز کی اقامت کہی گئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ امامت کے لیے آگے بڑھے تو رسول اللہ ﷺ نے پردہ ہٹایا، پس جب رسول اللہ ﷺ کے چہرہِ انور کی چمک ہمیں دکھائی دی تو ہم نے کبھی بھی کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا جو رسول اللہ ﷺ کے رخِ مبارک سے زیادہ ہمیں محبوب لگا ہو جب وہ ہمارے سامنے روشن ہوا، نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرمایا کہ ”تم آگے بڑھ کر نماز پڑھاؤ“، پھر رسول اللہ ﷺ نے پردہ گرا دیا اور اس کے بعد ہم دوبارہ آپ ﷺ کو نہ دیکھ پائے یہاں تک کہ آپ ﷺ کی وفات ہوگئی۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3924
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 648، 649، 721، 1148، 4183، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 419، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1831، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12255، 12616، 12680، 12792، وأخرجه فتح الباري برقم: 649، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 867، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8933، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3911»