❮
❯
حدیث نمبر: 3845
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «يَقْدَمُ قَوْمٌ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً مِنْكُمْ»، فَقَدِمَ الْأَشْعَرِيُّونَ، فِيهِمْ أَبُو مُوسَى، فَجَعَلُوا يَرْتَجِزُونَ يَقُولُونَ:
[البحر الرجز]
غَدًا نَلْقَى الْأَحِبَّهْ … مُحَمَّدًا وَحِزْبَهْ
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے پاس ایک ایسی قوم آ رہی ہے جن کے دل تم سے بھی زیادہ نرم ہیں“، چنانچہ جب اشعری لوگ آئے، جن میں سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، تو وہ یہ رجز پڑھتے ہوئے آ رہے تھے: «غَدًا نَلْقَى الْأَحِبَّهْ، مُحَمَّدًا وَحِزْبَهْ» ”کل ہم اپنے محبوبوں سے ملاقات کریں گے، یعنی محمد ﷺ اور ان کی جماعت سے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3845
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13357، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7192، 7193، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1942، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 802، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3833»