مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3843
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ ، فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ ، فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ قَالُوا : لِفُلَانَةَ ، تُصَلِّي ، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِتُصَلِّ مَا عَقَلَتْ ، فَإِذَا خَشِيَتْ أَنْ تُغْلَبَ فَلْتَنَمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو آپ ﷺ نے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ فلاں خاتون کے لیے ہے، وہ (نفل) نماز پڑھتی ہیں اور جب تھک جاتی ہیں تو اسے تھام لیتی ہیں، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انسان کو اس وقت تک نماز پڑھنی چاہیے جب تک وہ ہوش و حواس میں رہے، اور جب اسے (نیند یا تھکن سے) مغلوب ہو جانے کا اندیشہ ہو تو اسے سو جانا چاہیے۔“