مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 381
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَجْمَلِ فَتَاةٍ فِي قُرَيْشٍ ؟ قَالَ : وَأَيْنَ هِيَ ؟ قُلْتُ : ابْنَةُ حَمْزَةَ ، قَالَ : وَمَا عَلِمْتَ أَنَّهَا ابْنَةُ أَخِي مِنَ الرَّضَاعَةِ ؟ وَإِنَّ اللهَ حَرَّمَ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا حَرَّمَ مِنَ النَّسَبِ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں آپ کو قریش کی سب سے حسین وجمیل لڑکی کے متعلق نہ بتاؤں؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”وہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”وہ سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہے“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ وہ میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے؟ اور بے شک اللہ تعالیٰ نے رضاعت (دودھ کے رشتے) سے بھی وہی کچھ حرام کیا ہے جو نسب کے رشتے سے حرام کیا ہے“۔