مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3798
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا ، وَذَكَرَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسًا ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدْ عَصَبَ رَأْسَهُ ، فَتَلَقَّتْهُ الْأَنْصَارُ بِوُجُوهِهِمْ وَفِتْيَانِهِمْ ، فَقَالَ : وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، إِنِّي لَأُحِبُّكُمْ ، إِنَّ الْأَنْصَارَ قَدْ قَضَوُا الَّذِي عَلَيْهِمْ وَبَقِيَ الَّذِي عَلَيْكُمْ ، فَأَحْسِنُوا إِلَى مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے جبکہ آپ ﷺ نے اپنے سرِ مبارک پر پٹی باندھی ہوئی تھی، تو انصار کے معززین اور ان کے نوجوانوں نے آپ ﷺ کا استقبال کیا، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! یقیناً میں تم سے محبت کرتا ہوں، بے شک انصار نے وہ تمام فرائض بخوبی انجام دے دیے ہیں جو ان کے ذمہ تھے اور اب وہ حقوق باقی رہ گئے ہیں جو (ان کے حوالے سے) تم پر واجب ہیں، لہٰذا ان کے نیکو کاروں کے ساتھ احسان والا معاملہ کرنا اور ان کے خطا کاروں سے درگزر کرنا۔“