مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3795
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نِسَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَيْنَهُنَّ شَيْءٌ ، فَجَعَلَ يَنْهَاهُنَّ ، فَاحْتُبِسَ عَنِ الصَّلَاةِ ، فَنَادَاهُ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ ، احْثُ فِي وُجُوهِهِنَّ مِنَ التُّرَابِ وَاخْرُجْ إِلَى الصَّلَاةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواجِ مطہرات کے مابین کوئی رنجش یا تکرار کی بات ہوگئی تھی، چنانچہ آپ ﷺ انہیں اس سے منع کرنے لگے جس کی وجہ سے آپ ﷺ کو نماز کے لیے (تاخیر ہوگئی اور) رکنا پڑا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو آواز دی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ان کے چہروں میں مٹی جھونک دیں اور نماز کے لیے باہر تشریف لے آئیں۔“